Enter your email address below and subscribe to our newsletter

برمنگھم کلاسک اوپن،امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ سے آؤٹ

Share your love

برمنگھم : ڈبلیو ٹی اے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ جیلینا اوسٹاپنکو نے امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

26 سالہ جیلینا اوسٹاپنکو نے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی پانچ بار کی ومبلڈن اوپن چیمپئن ، 43 سالہ وینس ولیمز کو شکست دے کر ان کا ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب چکناچور کر دیا۔

ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی وینس ولیمز کو 3-6، 7-5 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کی میگڈالینا فریچ سے ہوگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!