Enter your email address below and subscribe to our newsletter

کنگنا رناوت کے متنازع بیان پربی جے پی کا اظہار لاتعلقی

Share your love

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت کے کسان قوانین پر دیے گئے بیان سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔

بی جے پی کے قومی ترجمان جے ویر شیرگل نے کنگنا کے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات وزیراعظم نریندر مودی کے پنجاب کے لیے کیے گئے اچھے کاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جے ویر شیرگل نے کہا، ’کنگنا رناوت کے بے جا اور بے بنیاد بیانات، خاص طور پر پنجاب کے کسانوں اور سکھ برادری کے خلاف، وزیراعظم مودی کے پنجاب، پنجابی اور پنجابیت کے لیے کیے گئے ویلفیئر کاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔‘

کنگنا رناوت نے حال ہی میں یہ متنازع بیان دیا تھا کہ تین منسوخ شدہ زرعی قوانین کو دوبارہ لاگو کیا جانا چاہیے اور کسانوں کو خود ان کی بحالی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

بعد ازاں بی جے پی کی جانب سے ان کے بیان کو ذاتی قرار دیتے ہوئے لاتعلقی ظاہر کی گئی جس کے بعد کنگنا نے عوامی معافی بھی مانگی اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی رائے کو پارٹی کی پالیسی کے مطابق رکھیں گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!