Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یونان میں لاپتا برطانوی ٹی وی اینکر کی لاش جزیرے سے مل گئی

Share your love

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت کے ایک جزیرے میں کشتی سے ایک برطانوی شخص کی لاش ملی ہے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ معروف ٹی وی اینکر اور مصنف مائیکل موزلے کی لاش ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی صحافی، مصنف اور اینکر مائیکل موزلے 4 دن سے لاپتا ہے۔ ان سے آخری بار رابطہ اس وقت ہوا تھا جب وہ آگین نامی جزیرے میں سیاحت کے لیے موجود تھے۔

برطانوی صحافی مائیکل موزلے کو عالمی شہرت ان کی 2013 میں لکھی گئی کتاب ‘دی فاسٹ ڈائیٹ’ سے ملی تھی جس میں انھوں نے دو دنوں میں کم کیلوریز والی خوراک کی مدد سے وزن میں کمی لانے سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔

یونانی دارالحکومت ایتھینز کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرے پر ایک چٹان سے لگی کشتی میں موجود لاش برطانوی لاپتا ٹی وی پریزنٹر مائیکل موزلے کی ہے۔

تاہم پولیس نے اپنے دعوے کے لیے کوئی باضابطہ ثبوت پیش نہیں کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے لاش کی شناخت کروائی جائے گی۔ اس کے بعد ہی باضابطہ طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔

بعد ازاں برطانوی میڈیا نے بتایا کہ مائیکل موزلے کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی یونان کے ایک جزیرے میں موت کی تصدیق کردی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!