برازیل کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پرشکست
Share your love
برازیل : فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی، برازیل کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دے دی ، حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔
2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے، ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3 میچز میں شکست ایک ڈرا جبکہ صرف 2 میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔
یاد رہے کہ برزایل پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ، میسی کی قیادت میں ارجنٹینا واحد ٹیم ہے جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی ہے۔
قبل ازیں میچ کے دوران ارجنٹینا اور برازیل کے تماشائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھی گئی، دونوں ٹیموں کے فینز سٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔