Enter your email address below and subscribe to our newsletter

برطانیہ کا ملک میں ڈیڑھ سو زائد سکولوں کو بند کرنے کا حکم

Share your love

لندن : برطانوی حکومت نے ملک میں ڈیڑھ سو زیادہ سکولوں کی عمارتیں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے یہ احکامات عمارتوں کے مخدوش ہونے کی اطلاعات پر جاری کیے گئے۔

اس حوالے سے طلبہ کے والدین اور سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے اپنی گہری تشویش اور غصے کا اظہار کیا تھا جو حکومت کیلئے درد سر بن گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 156 اسکولوں کی عمارتوں کو بند کرنے کا فیصلہ ان کے مخدوش ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سے اب تک برطانیہ کا نظام تعلیم پوری طرح سے معمول پر نہیں آیا ہے، اس کے ساتھ ہی رواں سال2023میں اساتذہ کی ہڑتالوں سے بھی شعبہ تعلیم پر برے اثرات مرتب ہوئے۔

ادھر سکول انتطامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ ہوشربا مہنگائی میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم گیلین کیگن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ تمام سکول طلبہ کیلیے کھلے رہیں گے اور تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ عمارتوں کی چھت سے پلستر اکھڑنے کا معاملہ اسکولوں کے صرف ایک حصے میں ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور وزیر نک گِب نے بتایا کہ کچھ معاملات میں پورا اسکول بند ہوگا اور کچھ سکول عارضی طور پر بند ہوکر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد کھول دیے جائیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!