Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بشری بی بی کا خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع

Share your love

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بشری بی بی نے سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب سمیت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ اپنی درخواست میں بشری بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق خاتون اول ہونے کے باوجود مجھے مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!