Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس میں عبوری ضمانت منظور

Share your love

اسلام آباد:احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ کافی عرصہ ہوگیا آپ کو دیکھا نہیں،جس پر جج راجہ جواد عباس حسن نے کہاکہ اب نارکوٹکس کی عدالت کاچارج مل گیاہے،۔لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نمٹائی، اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔

عدالت نے استفسار کیاکہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟، عدالت نے بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا، جس پر بشریٰ بی بی پہلی مرتبہ کٹہرے میں آ کر کھڑی ہوگئیں۔

عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت31 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ اور نیب کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک دلائل طلب کرلئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!