کابینہ نے126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
Share your love
اسلام آباد: کابینہ نے سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کیلئے 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی ۔
ان ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزا حاصل کر سکیں گے، ان ممالک کے شہری ویزا پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔
سکھ یاتریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت کیلئے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ میں ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جو آن لائن ویزا کے نظام کی نگرانی کرے گا۔
وفاقی کابینہ نے بینکوں کے مقدمات کے حوالے سے خصوصی عدالتیں اور بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت مختلف ہائیکورٹس کی تجویز کردہ بینکنگ کورٹس تشکیل دی جائیں گی۔