کینیڈا کا غزہ میں انسانی بنیاد پر وقفہ دینے کا مطالبہ
Share your love
اوٹاوا:کینیڈا نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
اوٹاوا سے خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ 400 کینیڈین شہری غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں کینیڈین خوف و دہشت میں رہ رہے ہیں۔ غزہ میں انسانی ہمدردی کے وقفے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت گزرتا جا رہا ہے غزہ سے غیرملکیوں اور یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے معاہدہ ہونا چاہیے۔
میلانیا جولی نے کہا کہ غزہ میں کھانا، پانی اور ایندھن کی اجازت دینے کا معاہدہ بھی ہونا چاہیے۔