Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نگران حکومت کا ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ،کمیٹی قائم

Share your love

اسلام آباد: نگران حکومت نے ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ذیلی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ای سی ایل کیسوں کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کابینہ نےای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ، نگران وزیر داخلہ کابینہ کی ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر تجارت و صنعت و پیداوار اور وزیر مواصلات شامل ہوں گے، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی ، حکومت نےای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وزیر قانون،وزیر اطلاعات کو شامل نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اتحادی حکومت میں ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف تھے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!