Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 16 اکتوبرکو چین کا دورہ کریں گے

Share your love

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 16 اکتوبرکی رات چین روانہ ہوں گے۔ روڈ اینڈ بیلٹ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔

چین کے شہر بیجنگ میں 18 اکتوبرکو افتتاحی تقریب ہو گی۔کرونا کے بعد سب سے بڑا ایونٹ ہے ۔ سفارتی زرائع کے مطابق تقریب کا موضوع کنکٹویٹی اکنامکس اور گرین فورم ہوگا۔

پاک چین تعلقات حکومتوں کے درمیان نہیں دونوں ممالک کی عوام کے درمیان ہے۔ہمیں ان ریلیشن پر کبھی کوئی شک نہیں رہا ۔

پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بلیم گیم میں ہم ذیادہ زمہ دار ہیں۔کنیکویٹی فورم پر وزیر اعظم خطاب کریں گے پاور ریلوے منصوبہ بندی فنانس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزراء وزیر اعلیٰ سندھ چیرمین نیب کو دعوت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم 16 اکتوبرکی رات روانہ ہوں گے۔ 130 ممالک سے لوگ آ ئیں گے۔ 25 سے 30 سربراہان شرکتِ کریں گے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدرِ سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی ایک درجن سے زیادہ ملاقاتیں 17 اکتوبر کو ہوں گی۔شام کو چینی صدر عشائیہ دیں گے۔18 اکتوبرکو افتتاحی تقریب ہوگی وزیراعظم خطاب کریں گے۔

اس کے بعد دو طرفہ میٹنگز ہو گی۔شام کو پولٹ بیورو کی ساتھ میٹنگ اور عشائیہ ہوگا۔ انیس اکتوبر کو چینی لیڈرز کے سیاسی ملاقاتیں ہو گی اور شام کو چینی صدرِ سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم رات کو ارمچی جائیں گے۔20 اکتوبرکو وہاں ملاقاتیں ہونگیں۔ ارمچی میں تاریخی مسجد میں جمعہ پڑھیں گے۔۔شنگچیانگ میں زراعت میں تعاوٴن کے لے وفود سے ملاقات ہو گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!