چئیرمن پی ٹی آئی آج جے آئی ٹی کے سامنے شامل تفتیش ہونے کےلئے پیش
Share your love
اسلام آباد:چئیرمن پی ٹی آئی ڈی آئی جی آپرئشنز اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے سامنے شامل تفتیش ہونے کےلئے پہنچے مگرطلبی کے باوجود وہ بارہ میں سے تھانہ سی ٹی ڈی کے تین مقدمات سمیت پانچ مقدمات میں شامل تفتیش نہ ہوئے اورواپس چلے گئےجبکہ وہ آج رات بنی گالا میں قیام کریں گے۔جہاں پرانہیں اسلام آباد پولیس حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کےمطابق چئیرمین پی ٹی آئی اپنے خلاف درج بارہ میں سےسات مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد وہ سیدھے بنی گالا میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر وہ اتوار کی رات قیام کریں گے اور پھر سوموار کی شام واپس لاہور روانہ ہوجائیں گے اور اس طرح چئیرمین پی ٹی آئی اپنے اسلام آبادمیں بنی گالا میں واقع گھر آٹھ مہینے بعد جائیں گے۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ وہ اتوار کی سہ پہر جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش ہونے کے لئے سی پی اوآپریشنز کے دفتر پہنے جہاں پر وہ دو گھنٹے تک موجود رہے۔
چئیرمن پی ٹی آئی کوجے آئی ٹی نے مجموعی طور پر12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لئے طلب کررکھاتھا۔
جن میں سے وہ 5 مقدمات میں شامل تفتینش نہیں ہوئے جن میں انکے خلاف تین مقدمات اسلام آبادکے تھانہ سی ٹی ڈی (کاونٹرٹیررزازم ڈیپارٹمنٹ )میں درج ہیں جبکہ باقی دومقدمات درج دیگر تھانوں میں انکے خلاف درج ہیں جن میں وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔