Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس فیصلوں کو چیلنج کر دیا

Share your love

اسلام آباد:چیئر مین تحریک انصاف نے 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت سے عدم حاضری پرضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کے فیصلوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست پر فیصلے تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے احتساب عدالت کے فیصلوں کو چیلنج کیا ہے جس میں 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن اور توشہ خانہ نیب کیس میں ضمانت درخواستیں عدم حاضری پر مسترد کی گئی تھیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سزا سنائی گئی اور گرفتار کرکے اسی روز جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ دس اگست کو احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں۔احتساب عدالت نے عدم حاضری کی بنا پر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں قید تھے، عدالت میں پیش ہونا ان کے اختیار میں نہیں تھا۔ عدالت ضمانت مسترد کرنے کے احتساب عدالت کے 10 اگست کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے اور درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک چیئرمین پی ٹی آئی کو عبوری ضمانت بھی فراہم کرے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!