چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیسز میں متفرق درخواست دائر کردی
Share your love
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیسز میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ10 اگست کے احتساب عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے،اپیل پر حتمی فیصلے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کے احکامات دیے جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم حاضری پر ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔
احتساب عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قید کی سزا کے بعد عدم حاضری پر ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔