سائفر کیس میں ضمانت نہ ہونے پرچیئرمین پی ٹی آئی انتہائی نا امید ہوئے، وکلاء
Share your love
اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف چیئرمین کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں ضمانت نہ ہونے پر انتہائی نا امید ہوئے۔
اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین سے ان کے وکلاء نے ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مقدمات میں ضمانت خارج ہونے کے متعلق بریف کیا اور ان مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی سے آگاہ کیا۔
وکیل پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جج زیبا چوہدری کیس میں جج کی تبدیلی پر چیئرمین پی ٹی آئی حیران اور پریشان ہوئے، جج ملک امان کیس کی سماعت کر رہے تھے جس میں فیصلہ آنا تھا۔
سلمان صفدر نے کہا کہ فیصلے کے عین وقت میں جج تبدیل نہیں ہونا چاہیے تھا، جج زیبا چوہدری کے کیس میں کوئی شہادت موجود نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے خود جج زیبا چوہدری کی کورٹ میں جا کر معذرت کی۔
اس موقع پر موجود ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کی، وہ مہنگائی پر شدید پریشان تھے۔