Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چیئرمین پی ٹی آئی کو بلوچستان ہائی کورٹ نے گرفتار کرنے سے روک دیا

Share your love

کوئٹہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو بلوچستان ہائی کورٹ نے گرفتار کرنے سے روک دیا، عمران خان کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست خارج، عدالت نے 7 دن تک گرفتار نہ کرنے کاحکم دے کر عمران خان کو ضمانت کرانے کی ہدایت کردی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین پر اداروں کے خلاف ہرزاسرئی کرنے کا مقدمہ خارج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جو کہ ایک شہری نے درج کرایاہے.

سماعت جسٹس روزی خان بنچ پر مشتمل سنگل بینچ نے کی،مقدمے کی پیروی آئی ایل ایف کے اقبال شاہ ایڈوکیٹ مزمل شاہ ایڈوکیٹ اور منیر کاکڑ ایڈوکیٹ نے کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی تاہم عدالت کو حکم دیا کہ7 دن تک گرفتار نہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ سے ایف آئی آر کو بے بیناد قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے پولیس کو 7 روز تک چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا مقدمہ آگے چلایا جائے گا، پی ٹی آئی چیئرمین 7 روز کے اندر ضمانت لے لیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر بجلی گھر تھانے میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا جو کہ5 مارچ 2023 کو بجلی گھر تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر اداروں کے خلاف جلسوں میں ہرزاسرائی سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!