چندریان 3 کا چاند پر 2 ہفتے کا اسائنمنٹ مکمل
Share your love
نئی دہلی:بھارت کے چاند مشن چندریان 3 نے چاند پر اپنا 2 ہفتے کا اسائنمنٹ مکمل کر لیا ہے۔چاند پر سلفر، آئرن، آکسیجن اور دیگر عناصر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اب چندریان 3 کے مون روور کو سلیپ موڈ میں کر دیا گیا ہے۔
بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق مون روور نے چاند کے قطبِ جنوبی پر 100 میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کیا ہے، اب اگلے اسائنمنٹ کے لیے اسے دوبارہ فعال کیا جائے گا۔
بھارتی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ چاند مشن بھارت کے قمری سفیر کے طور پر وہاں رہے گا۔
بھارتی چاند مشن نے چاند پر سلفر، آئرن، آکسیجن اور دیگر عناصر کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کا خلائی مشن 23 اگست کو چاند کے قطبِ جنوبی کی سطح پر اترا تھا۔
بھارت، امریکا، چین، روس کے بعد چاند پر پہنچنے والا چوتھا جبکہ چاند کے قطبِ جنوبی پر اترنے والا دنیا کا سب سے پہلا ملک ہے۔