Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چندریان کا بجٹ ہالی ووڈ کی خلا سے متعلق بنائی گئی کئی فلموں سے بھی کم

Share your love

نئی دہلی: بھارت کے خلائی مشن چندریان 3 نے کامیابی سے چاند کے جنوبی قطب میں لینڈنگ کر کے تاریخ رقم کر دی تاہم اس تاریخ ساز موقع کے ساتھ ہی چندریان سے جڑی کئی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جیسا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے کہ چندریان کا بجٹ ہالی ووڈ کی خلا سے متعلق بنائی گئی کئی فلموں سے بھی کم ہے۔

بھارت کے خلائی مشن چندریان 3 نے دو روز قبل چاند پر اتر کر تاریخ رقم کر دی جس کے بعد اس کے بجٹ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارت نے دو روز قبل چاند پر قدم رکھ دیا اور اس کے بھیجے گئے خلائی مشن چندریان 3 نے کامیابی سے چاند کے جنوبی قطب میں لینڈنگ کر کے تاریخ رقم کر دی تاہم اس تاریخ ساز موقع کے ساتھ ہی چندریان سے جڑی کئی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جیسا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہو رہی ہے کہ چندریان کا بجٹ ہالی ووڈ کی خلا سے متعلق بنائی گئی کئی فلموں سے بھی کم ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) ) پر ’نیوز تھنک‘ نامی پیج نے پوسٹ کرتے ہوئے اس جانب توجہ دلائی کہ بھارت کا یہ مشن ہالی ووڈ کی کئی فلموں کے مقابلے میں بہت سستا ہے، بلکہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی تنخواہیں فلمی ستاروں سے کئی گنا کم ہیں۔

انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ بھارتی ’چندریان 3‘ کا 75 ملین ڈالرز کا بجٹ ہالی ووڈ فلم ’انٹر اسٹیلر‘ کے 165 ملین ڈالرز سے کئی گنا کم ہے۔

مذکورہ صارف نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چندریان تھری مشن کے بجٹ کا موازنہ دیگر کئی بڑے بجٹ کی مشہور و معروف فلموں سے بھی کیا۔

اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک بھی میدان میں کوڈ پڑے اور کہا یہ بھارت کے لئے اچھا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے جھنڈے والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

تاہم اس وائرل پوسٹ پر کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم انٹر اسٹیلر دوسری کہکشاں پر گیا اور بھارت صرف چاند پر ہی گیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!