چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے لندن میں اپنا پہلا بین الاقوامی دفتر کھولنے کا اعلان
Share your love
لندن :چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اپنا پہلا بین الاقوامی دفتر کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کہا کہ ہم تحقیق اور انجینئرنگ میں متحرک ٹیمیں بنانے کے خواہشمند ہیں تا کہ محفوظ AI بنانے اور اسے فروغ دینے میں اپنی کوششوں کو تقویت دی جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق OpenAI کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹ مین نے کہا کہ یہ اقدام عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو راغب کرنے کا ایک موقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب سیم آلٹ نے مصنوعی ذہانت (AI) کو ریگولیٹ کرنے والی یورپی یونین کی مجوزہ قانون سازی پر تنقید کی جس کے تحت کمپنیوں کو اپنے نظام کی تربیت کے لیے استعمال ہونے والے مواد کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اوپن اے آئی ’ وی پی آف پیپل ‘ ڈیان یون نے کہا ہے کہ ہم اپنی تحقیق اور ترقی کے نقشے کو لندن تک پھیلانے پر بہت پرجوش ہیں، ایک شہر جو دنیا بھر میں اپنی بھرپور ثقافت اور غیر معمولی ٹیلنٹ پول کے لیے مشہور ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحقیق اور انجینئرنگ میں متحرک ٹیمیں بنانے کے خواہشمند ہیں تا کہ محفوظ AI بنانے اور اسے فروغ دینے میں اپنی کوششوں کو تقویت دی جا سکے۔