Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چین نے پاکستان کو بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے والا آلہ فراہم کردیا

Share your love

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو مل گئے۔

آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کر سکتے ہیں، چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو دئیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چینی آلات بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیش گوئی کر سکیں گے، موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں۔

چین سے 14 ہزار کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں، آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!