Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چین کے انٹرنیٹ صارفین کا حجم 1.079 ارب تک پہنچ گیا

Share your love

بیجنگ : چین میں انٹرنیٹ کی ترقی پر 52 ویں شماریاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں انٹرنیٹ صارفین کا حجم 1.079 ارب ہو گیا

چینی خبررساں ادارے کے مطا بق چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2023 تک چین کے انٹرنیٹ صارفین کا حجم 1.079 ارب تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 کے مقابلے میں 11.09 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 76.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

نیٹ ورک کے انفراسٹراکچر کے لحاظ سے جون 2023 تک چین میں ڈومین نیمز کی کل تعداد 30.24 ملین ہے، فعال آئی پی وی 6 صارفین کی تعداد 767 ملین اور موبائل فون بیس سٹیشنوں کی مجموعی تعداد 11.29 ملین تک پہنچ گئی ، جن میں سے 2.937 ملین 5 جی بیس سٹیشن مکمل اور فعال ہوئے۔

موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشنز تیزی سے فروغ پا رہی ہیں اور گھریلو مارکیٹ میں فعال ایپس کی تعداد 2.6 ملین تک پہنچ گئی ہے ، جن میں انٹرنیٹ صارفین کی روز مرہ زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔

52 ویں ’’چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک کی ترقی پر شماریاتی رپورٹ‘‘ کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مارکیٹ کی طلب کی بتدریج بحالی کے پس منظر میں، ڈیجیٹل معیشت مستحکم ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے، جس نے معاشی بحالی کو مضبوطی سے فروغ دیا ہے.

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!