Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چین کے خلائی مشن کے عملہ کی 6 ماہ بعد بحفاظت واپسی

Share your love

بیجنگ: چین کے شینزو-15 خلائی جہاز کا عملہ 6 ماہ کا مشن پورا کرنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آگیا۔

چینی سپیس ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز ہفتہ کو چین کے خلائی سٹیشن سے کامیابی کے ساتھ الگ ہوا، شینزو-15 خلائی جہاز کے کیپسول میں فی جون لونگ، ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو کو واپس لایا گیا، طبی عملے نے تینوں خلا بازوں کی صحت بہتر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

چینی خلا بازوں نے 6 ماہ میں مختلف امور سرانجام دیے جن میں شینزو-14 کے خلابازوں کے ہمراہ مدار میں گردش، خلائی جہاز کے سامان کا معائنہ، خلائی سٹیشن کی تعمیر کے آخری مرحلے کو سمیٹنا اور اس کے استعمال اور ترقی کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنا شامل تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!