Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چینی نائب وزیراعظم اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share your love

اسلام آباد :چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ہونے والی خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور عمارات کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ چینی نائب وزیراعظم 7 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کی نورخان بیس پہنچے۔ ان کے ہمراہ چار وزرا بھی پاکستان آئے ہیں۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے چینی نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ چینی ئاب وزیراعظم کو خصوصی حصار میں ایئرپورٹ سے لایا گیا۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کی جانب سے ہونے والی خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

ہی لائفنگ کی پاکستان آمد پر اسلام آباد کو خیر مقدمی بینروں سے سجایا ہے۔ چینی نائب وزیراعظم کی آمد کے موقع پر پنجاب ہاوس کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ مختلف شاہراہوں پر خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، شاہراہ دستور پر رنگا رنگ لائیٹس اور برقی قمقوں سے مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ شکر پڑیاں بلیو ایریا سمیت اسلام آباد کے ریڈ زون کو برقی قمقمے لگا کر خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی نائب وزیراعظم 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے دوران وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔یکم اگست کو چینی نائب وزیراعظم آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وہ واپس روانہ ہونگے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!