پاکستان میں کرکٹ پر سٹے بازی کیلئے دشمن ممالک کی کمپنیاں متحرک
Share your love
اسلام آباد: پاکستان میں سٹے بازی کے لئے دشمن ممالک کی کمپنیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔سٹے بازی میں ملوث کمپنیوں کے ڈیجیٹل، الیکٹرانک، سوشل اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔
وزارت اطلاعات نے جاری مراسلے کے ذریعے خبردار کیا سٹے بازی میں ملوث کئی کمپنیاں نئے ناموں سے پاکستان میں کام کررہی ہیں۔
پاکستان میں اخلاقی تباہی کے مقصد سے کچھ دشمن ممالک سے یہ کمپنیاں آپریٹ ہو رہی ہیں، ان کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی ٹیم میں کرپشن متعارف کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کو مالی مشکلات سے دوچار کرنے کے لئے یہ کمپنیاں ڈالر کی صورت میں پیسہ باہر بھیج رہی ہیں، سٹے بازی میں ملوث کمپنیوں کے ڈیجیٹل، الیکٹرانک، سوشل اور پرنٹ میڈیا میں اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔
کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل، فرنچائز، کلبوں، ٹی وی چینلز، ریڈیو اور اخبارات کو ان کمپنیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا ان کمپنیوں سے کسی قسم کا معاہدہ نہ کیا جائے، موجودہ تمام معاہدے فوری طور پر منسوخ کر دیئے جائیں۔