Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز مشقوں کا انعقاد

Share your love

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔مشق سے انسدادِ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نےحصہ لیا۔

آئی ایس پی آر بتایا ہے کہ 2 ہفتے طویل ایکسٹرنل برادر ہڈ مشق 2 کا آغاز 17 ستمبر کو بروتھا میں ہوا، کور کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ نے بھی مشق میں شرکت کی، مشق کرنے والے دستوں اور دوست ممالک کے افسران نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آخری دن مشق میں شریک ممالک کی اسپیشل فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا بھی ہے، مشق سے انسدادِ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!