پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق
Share your love
اسلام آباد:پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک پولیو سے صرف ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق نڑے خار پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں اس سال چوتھی مرتبہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق پشاور میں 5 بار پولیو وائرس کی ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے ، پشاور والے پولیو وائرس افغانستان کے علاقے بحسود میں پائے گئے وائرس جیسا ہے۔
وفاقی حکام کے مطابق افغانستان سے اس سال اب تک 6 مرتبہ پولیو وائرس پاکستان آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اب تک 12 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک پولیو سے صرف ایک بچہ متاثر ہوا ہے۔