Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Share your love

اسلام آباد: جنوبی وزیرستان لوئر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وائرس کی شناخت پاکستان کے موثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جنوبی وزیرستان لوئر سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔ وائرس جینیاتی طورپر ستمبر 2022 میں پائے جانے والے وائرس سے مشابہت رکھتا ہے۔ رواں برس 6 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین خطرے کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ وائرس کی شناخت پاکستان کے موثر پولیو نگرانی نظام کو نمایاں کرتی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!