برطانوی وزیراعظم کی روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق
Share your love
لندن:برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کو روانڈا بھیجا جانا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے منصوبے کو ختم کرنے کی تجویز کو اپنے منشور کا حصہ بنایا تھا، جس کے بعد 52 ہزار سیاسی پناہ گزین روانڈا جانے سے بچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روانڈا منصوبے پر برطانوی حکومت اب تک 310 ملین پاؤنڈ خرچ کرچکی ہے، اس منصوبے کا مقصد سمندری راستے برطانیہ آنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس 26 جون تک سمندر کے راستے 13 ہزار195 افراد برطانیہ داخل ہوئے، 2018 سے اب تک 1لاکھ 20 ہزار غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ میں داخل ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے انسانی اسمگلروں کےخلاف دہشت گردی کے اختیارات استعمال کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔