حماس حملے ،اسرائیلی فوج کی کرنل سمیت 26 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
Share your love
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے حماس کے حملوں میں اپنے 26 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جن میں ایک کرنل بھی شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف نے جنوبی اسرائیل میں لڑائی میں مارے گئے 26 فوجیوں کے نام جاری کردیے۔
ہلاک شدگان میں شمریا سے نہال بریگیڈ کا کمانڈر 42 سالہ کرنل جوناتھن اسٹینبرگ، 481 ویں سگنل بٹالین کا کمانڈر 36 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سحر مچلف، ڈپٹی کمانڈر میجر چن بکریس، کیپٹن ادیر اوادی، کیپٹن یوتم بین باسات، لیفٹیننٹ یا موسی، لیفٹیننٹ یفتاح یابیٹز، لیفٹیننٹ میناشے یوو مالیف، لیفٹیننٹ یا یوسف رن اور دیگر فوجی اہلکار شامل ہیں۔
یادرہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے اچانک بڑے حملے کے نتیجے میں اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 300 ہوگئی ہے اور 1600 زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔