Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کے لئے پولیس کو اختیارات دینے پر غور

Share your love

سٹاک ہوم :سویڈن کی حکومت پبلک آرڈر ایکٹ میں ترمیم کے بارے میں غور کر رہی ہے جس کے تحت پولیس کو اس بات کا اختیار ہوگا کہ وہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی اجازت نہ دے۔

سوئیڈن نے ملک میں دہشت گردی کا دوسرا بڑا الرٹ جاری کیا گیا ہے ، اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے توہینِ قرآن پاک کے واقعات کے بعد چند حملوں کو ناکام بنایا ہے، قرآن کی بےحرمتی کی وجہ سے شدت پسند عناصر مشتعل ہوکر حملے کرنا چاہتے تھے۔

سویڈن میں عوامی شخصیات یا مذاہب کی توہین کو اظہار رائے کی آزادی کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن اب حکومت انہیں تبدیل کر رہی ہے۔

اس ضمن میں سویڈش وزیر انصاف گنر اسٹرومر کاکہنا ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو پولیس کو قرآن کی بےحرمتی روکنے جیسے معاملات کیلئے وسیع اختیارات دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ ایسے احتجاج کی اجازت نہ دے یا پھر اس کا مقام تبدیل کردے۔

سے قبل ڈنمارک کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس طرح کے واقعات میں انتہا پسندوں کا ہاتھ کارفرما ہے اور حکومت ایسے حالات میں مداخلت کرنا چاہتی ہے جہاں دوسرے ممالک، ثقافتوں اور مذاہب کی توہین کی جا رہی ہے اور جہاں اس کے ڈنمارک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سویڈن میں پہلی مرتبہ قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ ملک کے سب سے بڑے شہر مالمو میں 28 اگست 2020 کو پیش آیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!