Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

Share your love

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاکیوں کی خریداری، خلاف ضابطہ جی ایس ٹی کی ادائیگیوں میں 11 ملین کی خوردبرد سامنے آئی، غیر قانونی ادائیگیوں کی مد میں 91 ملین کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو اہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی خریداری میں 43 ملین روپے کی کرپشن سامنے آئی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ایچ ایف میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر 11 انکوائریوں کا آغاز کر دیا ،ایف آئی اے نے پی ایچ ایف کے صدر سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!