امریکا میں شدید گرمی سے اموات بڑھنے لگیں،رپوٹ میں انکشاف
Share your love
واشنگٹن: امریکا میں نئے اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شدید گرمیوں یا اس سے متعلقہ وجوہات سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
1999 سے 2023 تک امریکی ادارے سی ڈی سی پی کی اموات کے اعداد و شمار پر ایک نظر ڈالی گئی تو 2016 تک ایسی اموات میں معمولی لیکن مستقل کمی دیکھی گئی۔تاہم اس نقطے کے بعد سے 2023 تک گرمی سے متعلق اموات میں تیزی سے اضافہ شروع ہوا۔
سان انتونیو میں ٹیکساس یونیورسٹی میں صحت عامہ کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر جیفری ہاورڈ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ چونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے، اس لیے نہ صرف امریکا میں بلکہ دنیا کے دیگر خطوں میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔