آئی ٹی انڈسٹری کو 50فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ
Share your love
اسلام آباد :نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کو 50 فیصد تک ڈالرز کے آزادانہ استعمال کی اجازت ہوگی۔
ایک بیان میں نگراں وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نگراں وفاقی وزیر عمر سیف کے مطابق فیصلے سے آئی ٹی کمپنیاں بیرون ممالک سے اپنے اکاؤنٹ پاکستان منتقل کرسکیں گی۔ آئی ٹی ایکسپورٹ کا موجودہ حجم 2.6 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4 ارب ڈالرز سے تجاوز کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے آئی ٹی کمپنیوں کو صرف 35 فیصد تک ڈالرز رکھنےکی اجازت تھی۔ پابندی کے باعث متعدد کمپنیوں نے بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹ کھول رکھے تھے۔