سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Share your love
اسلام آباد: وفاقی حکومت کا سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ، پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کیلیے بولیاں طلب کرلیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے تحت پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی۔
نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی اور ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر سات تک دیکھا جاسکے گا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالویئر پروٹیکشن ہوسکے گی۔
نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات اور ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔
پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں۔