ڈپریشن مردوں کے مقابلے میں خواتین کوزیادہ متاثر کرتاہے ،تحقیق
Share your love
ٹوکیو: ماہرین کا کا کہنا ہے کہ ڈپریشن دنیا بھر میں بیماریوں کی تیسری بڑی وجہ ہے، یہ صحتِ قلب کے مسائل سے منسلک جس میں دل کا دورہ، انجائنا، فالج اور جلد موت بھی شامل ہیں۔تحقیق میں انکشاف کیاگیاہے کہ جو خواتین ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں ان میں دل کی بیماری کا امکان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتا ہے۔
جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی (جے اے سی سی) میں شائع ہونے والی تحقیق میں ڈپریشن کی شکار خواتین کو دل کے مسائل سے زیادہ غیرمحفوظ بتایا گیا ہے بانسبت ان مردوں کے جو خواتین کی طرح ہی ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔
ڈپریشن دنیا بھر میں بیماریوں کی تیسری بڑی وجہ ہے، یہ صحتِ قلب کے مسائل سے منسلک جس میں دل کا دورہ، انجائنا، فالج اور جلد موت بھی شامل ہیں۔
جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی میں میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہیڈی ہیرو کانیکو نے کہا ہے یہ تحقیق ڈپریشن میں مبتلا لوگوں کو صحتِ قلب کے حوالے سے خطرات کے روک تھام اور بہتر علاج کی حکمت عملی میں مدد کر سکتی ہے۔
اس تحقیق کے لیے Kaneko کی ٹیم نے تقریباً 42 لاکھ لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو 2005 اور 2022 کے درمیان جاپانی ہیلتھ ڈیٹا بیس میں درج تھے۔ ان میں سے تقریباً 24 لاکھ مرد تھے۔
محققین نے ابتدائی امتحان میں شرکا کے وزن، بلڈ پریشر اور فاسٹنگ لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کو دیکھا۔ انہوں نے پایا کہ ڈپریشن میں مبتلا خواتین میں مردوں کے مقابلے میں دل کی بیماری کا امکان زیادہ ہے جو کہ ہارٹ اٹیک، فالج، انجائنا، ہارٹ فیلیئر اور دل کی بیقاعدہ دھڑکنوں پر منتج ہوسکتا ہے۔