Enter your email address below and subscribe to our newsletter

قرآن پاک کی بے حرمتی ،جماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان

Share your love

لاہور:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کیخلاف جماعت اسلامی نے 7 جولائی بروز جمعۃ المبارک کو یوم مذمت منانے کا اعلان کر دیا۔سراج الحق نے کہاک قرآن کریم مقدس کتاب ہے، حفاظت کیلئے قانون سازی کی جائے، چند لوگ انسانیت کو آپس میں لڑانے کیلئے سازش میں ملوث ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ سویڈن میں حکومت کی اجازت سے قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی، واقعے سے 2 ارب مسلمانوں کے دلوں کو جلایا گیا، ایسا عمل کر کے اندر چھپی ہوئی جہالت کا اظہار کیا گیا، قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے، 14 صدیاں گزرنے کے بعد بھی قرآن مجید اس ہی حالت میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سویڈن واقعہ پر غیر مسلموں نے بھی مذمت کی ہے، سویڈن میں عید کے دن یہ واقعہ ہونا بہت سے سوالات پیدا کرتا ہے، ہم سمجھ رہے تھے اس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس ہو گا۔

سراج الحق نے کہا کہ افسوس ہے چند بے ذائقہ بیانات کے علاوہ کوئی چیز سامنے نہیں آئی، جماعت اسلامی آئندہ جمعہ 7 تاریخ کو اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرے گی اور 5 بر اعظموں میں یوم مذمت منا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارے بہت سے ممالک کے ساتھ رابطے جاری ہیں، ہم مل کر جمعے کو احتجاج کریں گے، ہم مطالبہ کرتے ہیں پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سویڈن کے سفیروں کو واپس بھیج دیں، سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مقدس کتاب ہے، حفاظت کیلئے قانون سازی کی جائے، چند لوگ انسانیت کو آپس میں لڑانے کیلئے سازش میں ملوث ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!