سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات برقرار
Share your love
اسلام آباد:سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات برقرار، اپوزیشن کے علم میں لائے بغیر ہی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کے حکومتی فارمولے پر تحفظات برقرار ہیں، خزانہ، خارجہ، منصوبہ بندی، میری ٹائم، آبی وسائل سمیت اہم کمیٹیاں حکومتی اتحادیوں میں تقسیم کی گئیں۔
محسن عزیز نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لئے بغیر داخلہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کیلئے میرے نام کی منظوری دی گئی تھی۔
عون عباس پبی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سینیٹ میں اہم کمیٹیاں نہیں دی جا رہیں، اب کمزور سی کمیٹیاں پی ٹی آئی کیلئے بچی ہیں۔