Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی ٹی آئی کی تادیبی کارروائی، پارٹی پالیسی سے انحراف پرجنوبی پنجاب کے 22 ارکان کو نکال دیا گیا

Share your love

لاہور:تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے جنوبی پنجاب کے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن افراد کو پارٹی سے نکالا گیا ہے کہ ان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری، سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کے نام شامل ہیں۔

میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی، سلمان خان گدوکا، اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

تمام ارکان کی تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی، انہیں پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!