Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لڑکیوں کی خود مختاری اور بے صبری کے باعث طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سعدیہ فیصل

Share your love

کراچی: پاکستانی اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح لڑکیوں میں خود مختاری اور بے صبری کی وجہ سے ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں انگریزوں کی طرح شادی صرف لڑکا اور لڑکی درمیان نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ خاندانوں کا رشتہ ہوتا ہے۔

سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں خواتین زیادہ خود کفیل ہوگئی ہیں جس سے ان کی خودمختاری بھی بڑھ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب لڑکیاں زیادہ کماتی ہیں تو ان میں خودمختاری کی وجہ سے برداشت کم ہوجاتی ہے جس سے زیادہ طلاقیں پڑ رہی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!