چینی صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں گھر تباہ، 19 افراد ہلاک،متعدد لاپتا
Share your love
بیجنگ: چین کے صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہوگئے جن کے ملبے تلے دب کر 19 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 240 کلومیٹر دور سر سبز پہاڑی علاقے میں دریا کنارے آباد گاؤں پر مٹی کا بڑا اور طاقتور تودا گرگیا جس میں 60 گھر تباہ ہوگئے۔
ملبے تلے متعدد افراد دب گئے جن میں سے 19 کی لاشیں ریسکیو ٹیم نے نکال لیں جب کہ دیگر افراد تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔