وزیراعظم کی دورہ امریکاکے دوران کچھ مصروفیات کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا
Share your love
نیویارک:وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ اقوامِ متحدہ کے دوران کچھ مصروفیات کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔
وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے امریکی میڈیا کو انٹرویو اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کا طے شدہ پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے منتخب افراد سے ملاقات کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد ہوٹل پہنچے اور وہاں سے روانہ ہو گئے، ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کا سامان پہلے ہی ایئر پورٹ لے جایا گیا تھا۔
یادرہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 سے 4 روز قیام کریں گے۔اس سے قبل شہباز شریف نے امریکا میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی تھی۔