الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے وقت میں مزید توسیع کردی گئی
Share your love
اسلام آباد:عام انتخابات 2024 کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں ایک بار پھر توسیع کرکے رات 21 بجے کردیا گیا۔
اس سے قبل امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت آج 7 بجے تک تھا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نشان الاٹ کرنے کے وقت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے وقت میں پہلے رات 9 بجے تک اور پھر رات ساڑھے دس بجے تک توسیع کردی تھی۔
بعد ازاں وقت بڑھا کر رات 11 بجے کردیا گیا ہے، تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے مقررہ وقت میں رات12 بجےتک توسیع کردی گئی ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وقت سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کے باعث بڑھایا گیاہے۔