Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی، عبدالحکیم بلوچ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Share your love

کراچی: این اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رکاوٹ ڈالنے بیلٹ پیپر چوری کرنے اور جلانے کا واقعہ پر تحریک انصاف کے امیدوار خالد محمود نے عبدالحکیم بلوچ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے عبدالحکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریجنل الیکشن کمیشن آفس پر حملہ کردیا اور وہاں موجود عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کارکنوں نے بیلٹ پیپر کے بورے زبردستی چھین لئے، ایک بیلٹ پیپر کا بورا جلا دیا جبکہ ایک لیکر فرار ہو گئے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی یہ حرکت توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقے کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!