Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن سے متعلق مذاکرات

Share your love

اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن سے متعلق مذاکرات،دونوں مذاکراتی ٹیمیں اپنے اپنے موقف پر قائم.

اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان الیکشن کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے. دونوں مذاکراتی ٹیمیں اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

ھکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر تین میں منعقد ہورہے ہیں. حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، آعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور کشور زہرا شریک ییں جبکہ پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری شریک ہیں۔

آج حکومتی مذاکراتی ٹیم میں مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ بھی موجود ہیں. طارق بشیر چیمہ کو ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں نماز عصر اور مشاورت کا وقفہ کیا گیا. وقفے کے دوران تحریک انصاف کے وفد کا عمران خان سے رابطہ کیا. شاہ محمود قریشی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو حکومتی تجاویز سے آگاہ کیا۔عمران خان نے پی ٹی آئی وفد کو مذاکرات اگلے دور کے لئے ہدایات دیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے وفد کو جلد مذاکرات مکمل کرنے کہ ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا وفد بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا خواہاں ہے. مذاکراتی عمل ایک ہفتے میں مکمل ہوجانا چاہئے. اتحادی جماعتوں کی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات سے اپنے مرکزی قائدین کواگاہ کیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحادی قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر کسی صورت تیار نہیں ہے. اور تک مذاکراتی ٹیمیں اپنے اپنے موقف پر ڈٹی ہو ئی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!