Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎الیکشن ٹریبیونل اسلام آباد کی تبدیلی کی درخواستیں منظور

Share your love

اسلام آباد:الیکشن ٹریبیونل اسلام آباد کی تبدیلی کی درخواستیں منظور۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی درخواستیں منظور۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سبراہی میں چار رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے لیگی ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں منظور کر لیں لیں۔ طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کی جانب سے کیسز دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس سے متعلق فیصلہ گزشتہ جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا۔ لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد اور ٹریبیونل کی تبدیلی کی استدعا جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری نے ن لیگی رہنماوں کی درخواستوں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!