Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ایلون مسک اسرائیل پہنچ گئے،غزہ سے متعلق اہم فیصلہ

Share your love

تل ابیب: ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ ، غزہ کو سٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ایلون مسک نے تل ابیب پہنچنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا ہے جب ان پر ایک ایسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر کمیونیکیشن Shlomo Karhi نے اعلان کیا کہ ایلون مسک نے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!