مسجد نبوی میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ہی ممکن ہوگا
Share your love
مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ممکن ہوگا، اجازت نامہ ایک سال میں صرف ایک بار جاری کیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روز بعد ملے گا۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں نماز کے لیے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا، اجازت نامہ صرف انہیں جاری ہوگا جو کورونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔