Enter your email address below and subscribe to our newsletter

دس سال بھی انتخابات نہ ہوں تو کوئی بات نہیں،راجہ ریاض

Share your love

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ دس سال بھی انتخابات نہ ہوں تو کوئی بات نہیں، ملک اور عوام کے مسائل زیادہ ضروری ہیں، اس وقت جو چیلنجز درپیش ہیں ان کا حل سب سے پہلے ضروری ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر کے طور پر 3 نام دوں گا، ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اپوزیشن کے ساتھیوں سے مشاورت کر رہا ہوں، اگلے دو دن میں اپوزیشن اراکین سے باقاعدہ مشاورت شروع ہو جائے گی۔

راجہ ریاض نے مزید کہا ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم سے حتمی مشاورت کروں گا، نگران سیٹ اپ پر پہلے مرحلے میں ناموں کو حتمی شکل دے دیں گے، میں نہیں سمجھتا کہ اسحاق ڈار نگران وزیر اعظم آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم آنے کا مطلب ہو گا کہ انتخابات دو سال نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار کے نگران وزیر اعظم ہونے کی صورت میں انتخابات کی ساکھ نہیں رہے گی، میری رائے کے مطابق کسی معیشت دان کو نگران وزیر اعظم ہونا چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!