Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چین کا ہر شہری امیر ہونے سے پہلے ہی بوڑھا ہو جائے گا

Share your love

بیجنگ: چین میں آبادی میں کمی کے بعد شادیوں کی تعداد بھی کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ چین کا ہر شہری امیر ہونے سے پہلے ہی بوڑھا ہو جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں آبادی کی شرح کم ہونے کے بعد اب شادی کرنے والے جوڑوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ملک کی نوجوان افرادی قوت کم ہوتی جا رہی ہے اور معمر آبادی پر حکومت زیادہ خرچ کر نے لگی ہے، حکومت نے بچوں کی پیدائش کی شرح بڑھانے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو مختلف مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت شادی شدہ جوڑوں کو ٹیکس میں رعایت، بچوں کی پیدائش کے بعد زیادہ چھٹیاں، میڈیکل انشورنس اور مکان کی تعمیر پر سبسڈی فراہم کرے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!