Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ذو معنی تبصرہ

Share your love

لندن: مسلم لیگ ن کے قائدوسابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ذو معنی تبصرہ کیا ہے۔
لندن میں صحافیوں کے بجٹ سے متعلق سوال پر نواز شریف نے ذو معنی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیر فرمائے جی۔
وطن واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ’جب آپ کہیں پاکستان واپس چلا جاوٴں گا۔
خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئندہ مالی سال 2023-2024 کا 144 کھرب اور 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔
اس بجٹ میں حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ رقم مختص کی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا اور اْن پر نئے ٹیکسز عائد کیے ہیں جبکہ نوجوانوں اور خواتین کو باصلاحیت بنانے کے لیے بھی پروگرام پیش کیے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!